4 ستمبر، 2017، 12:37 PM

امریکہ نے شمالی کوریا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی

امریکہ نے شمالی کوریا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی

شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد امریکہ نے شمالی کوریا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی۔ امریکہ خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کے بعد امریکہ نے شمالی کوریا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے دی۔ امریکہ خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے امریکہ یا اس کے اتحادیوں کو دھمکانے کا سلسلہ جاری رکھا تو امریکہ اپنی ایٹمی صلاحیت بھی استعمال کر سکتا ہے۔گزشتہ روز شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا تھا جس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے تازہ صورت حال پر جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے سے بھی بات چیت کر کے ان سے مشاورت کی۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی سرزمین اور اتحادیوں کے دفاع کے لیے ہر ذریعہ استعمال کرے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔ امریکہ ، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقوں کے پش نظر شمالی کوریا اپنی دفاع کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہا ہے کیونکہ شمالی کوریا کو امیرکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے خطرات لاحق ہیں۔

News ID 1875031

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha